فیصل آباد خیابان کالونی نمبر 2میں دن دیہاڑے 28لاکھ مالیت کی ڈکیتی

فیصل آباد خیابان کالونی نمبر 2میں دن دیہاڑے 28لاکھ مالیت کی ڈکیتی

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ خیابان کالونی نمبر2میں دن دیہاڑے ماسک لگائے5 ڈاکوؤں نے شہری کے گھر سے28 لاکھ روپے سے زائد کا سامان لوٹ لیا، آخری اطلاعات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے باوجود مدینہ ٹاؤن پولیس ملزمان کو تلاش کرسکی اورنہ ہی متاثرہ شہری کی درخواست پر ڈکیتی کامقدمہ درج کیاگیا۔ خیابان کالونی نمبر2کے رہائشی حمزہ نامی شہری کے گھر کار سوارپانچ ڈاکوماسک لگا کر داخل ہوئے اورحمزہ کی کمسن بھانجی کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بناکر ڈھائی لاکھ کی نقدی، پچیس لاکھ کے زیورات، لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چھین لی اور اہل خانہ سے موبائل فون چھین کر شاپر میں ڈال کربیڈ کے نیچے پھینک دیے اور فرار ہوگئے۔مدینہ ٹاؤن پولیس نے متاثرہ شہری حمزہ کی درخواست پر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

فیصل آباد ڈکیتی

مزید :

صفحہ آخر -