پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ میں بغیر اخباری اشتہار جائیدادوں کی منتقلی 

پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ میں بغیر اخباری اشتہار جائیدادوں کی منتقلی 

  

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی صوبہ بھر میں واحد سرکاری ادارہ ہے جہاں منتقلی جائیداد بذریعہ مختار نامہ کے انتقالات کی اخباری اشتہار کی اشاعت اور مختار نامہ دینے والے کو تحریری اطلاع کے بغیرہی نبٹائے جارہے ہیں اور صرف فیصل آباد میں ہی اس طریقہ کار کے تحت کروڑوں روپے کی جائیدادیں منتقل کی جاچکی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایف ڈی اے بھی اسی اتھارٹی کے ماتحت ہے جہاں سالہا سال سے ہر مختار نامہ کے کیس میں جائیداد کی منتقلی کیلئے ایک دو اخبار ات میں اشتہار شائع کروا کر مختار نامہ دینے والے سمیت تمام فریقین کو باضابطہ مطلع کیاجاتاہے، یہی حکومتی پالیسی آٹھ دس ماہ قبل پنجاب ہاؤ سنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں بھی نافذ العمل تھی جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا فراڈ ممکن نہیں رہتاتھامگر نامعلوم وجوہ کی بنا پر تقریباً دس ماہ قبل اچانک ہی فاٹا کی گورننگ باڈی نے کسی بھی اعلیٰ متعلقہ سرکاری اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی جاری شدہ صوبائی پالیسی کے برعکس اپنے طور پر ہی اخباری اشتہار شائع کروانے کا سلسلہ بند کرادیا اور اسکے بغیر ہی جائیدادوں کی منتقلی کا عمل شروع کردیاجس کے تحت اب مختار نامہ دینے والے سمیت کسی کو بھی تحریری اطلاع دئے بغیر ہی کروڑوں روپے کی پراپرٹی کا انتقال کردیاجاتا ہے اور یہ سلسلہ ابھی تک بھی جاری ہے جس سے بے خبر ی کے عالم میں بھاری فراڈ اور جعل سازی کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، اگر کسی کے ساتھ اسی طریقہ کار کے تحت کوئی فراڈیا جعل سازی ہوگئی تو اسکی ذمہ داری قانونی طور پر متعلقہ محکمہ کے ذمہ ہی تصور ہوگی۔

جائیداد منتقلی 

مزید :

صفحہ آخر -