کراچی کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر مچھلیاں آگئیں لیکن ان کی موت کیسے ہوئی ؟ افسوسناک انکشاف

کراچی کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر مچھلیاں آگئیں لیکن ان کی موت کیسے ...
کراچی کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر مچھلیاں آگئیں لیکن ان کی موت کیسے ہوئی ؟ افسوسناک انکشاف

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں سی ویو کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر مچھلیاں آگئیں۔سی ویو کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر کئی مچھلیاں آگئی ہیں اور ساحل پر جگہ جگہ مردہ حالت میں مچھلیاں پڑی ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کے مطابق سمندر میں بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی آتا ہے جس میں آکسیجن نہیں ہوتی بلکہ ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور جو مچھلیاں اس پانی کی لپیٹ میں آتی ہیں وہ مرجاتی ہیں۔حکام نے بتایا کہ سی ویو کے ساحل پر آنے والی مچھلیاں ساڈین ہیں، اس سے قبل 7 جولائی کو بھی کلفٹن کے ساحل پر مولیٹ نامی مچھلیاں مردہ حالت میں آئی تھیں اور یہ مچھلیاں زیادہ تر ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -