معروف اداکارہ جھیل کی سیر کے دوران لاپتہ، ہلاکت کا خدشہ

معروف اداکارہ جھیل کی سیر کے دوران لاپتہ، ہلاکت کا خدشہ
معروف اداکارہ جھیل کی سیر کے دوران لاپتہ، ہلاکت کا خدشہ

  

لاس اینجلس(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ جھیل کی سیر کے دوران لاپتہ ہوگئی ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 33 سالہ نایا ریویرا 8 جولائی کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب جھیل کی سیر کے دوران لاپتا ہوئیں۔ 

View this post on Instagram

Now smile! It's truly the sexiest thing to flaunt

A post shared by Naya Rivera (@nayarivera) on

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق وینچرا کاؤنٹی کے شیرف آفس  کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی کیلی فورنیا کی ایک جھیل پر 'غائب' ہوئیں۔ ڈپٹی شیرف کرس ڈائر کے مطابق ہم یہ فرض کررہے ہیں کہ کوئی حادثہ ہوا ہے جس کے دوران وہ جھیل میں ڈوب کر انتقال کرگئیں۔ 

View this post on Instagram

at this point we just vibin y'all

A post shared by Naya Rivera (@nayarivera) on

انہوں نے کہا ان کی تلاش کے لیے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کو ریکوری آپریشن میں بدل دیا گیا ہے تاہم مشن اب بھی یہی ہے کہ مس ریویرا کو واپس ان کے گھر ان کے اہلخانہ کے پاس لایا جائے۔

View this post on Instagram

Slopes

A post shared by Naya Rivera (@nayarivera) on

حکام کے مطابق ریویرا نے ایک کشتی کرائے پر لی اور اپنے بیٹے کے ساتھ اس پر سوار ہوئیں تاہم کشتی کی واپسی کے لیے متعین وقت پر کشتی نہ لوٹی تو اسے کرائے پر دینے والوں کو تشویش ہوئی تاہم کشتی پیرو جھیل کے اختتام پر انہیں مل گئی جس پر اداکارہ کا چار سالہ بیٹا تو موجود تھا لیکن وہ خود اس پر موجود نہیں تھیں۔

ان کے بیٹے نے لائف جیکٹ پہنی ہوئی تھی تاہم کشتی پر دوسری لائف جیکٹ ویسے ہی پڑی تھی اور اداکارہ کا پرس بھی کشتی پر ہی ملا۔

View this post on Instagram

just the two of us

A post shared by Naya Rivera (@nayarivera) on

مزید :

تفریح -