وزیراعظم کا نوٹس بھی کام نہ آیا، پشاور میں ہی شہری ایک روٹی 15 روپے میں خریدنے پر مجبور

وزیراعظم کا نوٹس بھی کام نہ آیا، پشاور میں ہی شہری ایک روٹی 15 روپے میں خریدنے ...
وزیراعظم کا نوٹس بھی کام نہ آیا، پشاور میں ہی شہری ایک روٹی 15 روپے میں خریدنے پر مجبور

  

پشاور(ویب ڈیسک) آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔

جیونیوز کے مطابق پشاور شہر کے بیشتر تندوروں پر روٹی 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہری پریشان ہیں۔

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 110گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے سے نقصان ہو رہا تھا اس لیے 150 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہدایات کے باوجود مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -