وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے قریب نیا شہر بسانے کیلئے اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ، یہ کہاں پر اور کتنا بڑا شہر ہو گا ؟ بڑی خبر آ گئی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے قریب نیا شہر بسانے کیلئے اتھارٹی کے قیام ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے قریب نیا شہر بسانے کیلئے اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ، یہ کہاں پر اور کتنا بڑا شہر ہو گا ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راوی کنارے نیا شہر بسانے کیلئے ” ریور راوی فرنٹ اتھارٹی “ کے قیام کی منظوری دیدی ہے ، پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کرے گی اور وزیراعلیٰ اس کے چیئرمین ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کے معاملے پر علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے ۔
اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی،نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا ، نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا ، نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے سرمایہ کاری متوقع ہے ، نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی،نئے شہر میں بڑی جھیل ،3 بیراج بھی بنیں گے۔
نیا شہر بسانے سے لاہور کی آبادی اور یہاں پیدا ہونے والے پانی اور دیگر مسائل سے نمٹنے میں بھی آسانی ہو گی اور وسائل کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے گی ۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا آغاز کر دیا گیا ہے، پنجاب کے جن 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈاون کا آغاز کیا گیا ہے ان میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی شامل ہیں۔

لاہور میں A2 بلاک ٹاون شپ، ای ایم ای سوسائٹی، چونگی امر سدھو کے بازار سے ملحقہ علاقہ بند رہے گا۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ سکیم، واپڈا ٹاو¿ن، جوہر ٹاون سی بلاک اور گرین سٹی میں سمارٹ لاک ڈاون کر دیا گیا۔

 محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیل ہونے والے علاقوں میں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہیں ہوگی۔ ضروری کام کے لیے ایک شخص کو ٹرانسپورٹ پر ٓمدورفت کی اجازت ہوگی۔ سیل ہونے والے مقامات میں تمام سرکاری، نجی دفاتر اور شاپنگ مالز بند رہیں گے، تاہم بینکوں کو کھلا رکھنے اور ریسٹورٹنس پر ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -