"کچھ لوگوں کے ذریعے جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنا اور اس حکومت کا علاج بھی کررہے ہیں" لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے اندر کی بات بتادی

"کچھ لوگوں کے ذریعے جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر ...

  

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطے کی تصدیق کر دی۔

دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اپوزیشن موثر احتجاج یا تحریک چلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی سمجھے گی تو مریم نواز متحرک ہو جائیں گی، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اپنا اور اس حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، جہانگیر ترین اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان میں براہ راست ملاقات نہیں ہوئی البتہ کچھ لوگوں کی وساطت سے دونوں میں رابطہ ضرور ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -