سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداریوں کی 67 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں ، سماعت کب ہو گی ؟ بڑی خبر

سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداریوں کی 67 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں ، سماعت ...
سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداریوں کی 67 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں ، سماعت کب ہو گی ؟ بڑی خبر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداریوں کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیتے ہوئے 67 اپیلیں سماعت کیلئے مقر ر کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 جولائی کو اپیلوں کی سماعت کرے گا ، سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیخلاف اسلم شاہ کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے جبکہ اس کے علاوہ خواجہ آصف کے خلاف عثمان ڈار اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -