پاکستانی شہری کو لوٹنے والے سعودی باشندے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

پاکستانی شہری کو لوٹنے والے سعودی باشندے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
پاکستانی شہری کو لوٹنے والے سعودی باشندے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

  

ریاض (ویب ڈیسک) ریاض میں مقیم ایک پاکستانی تارکِ وطن کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جس کے دوران تیز دھار آلے سے لیس ڈاکووٴں نے پاکستانی شہری کی رہائش گاہ میں گھس کر اسے دبوچ لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس کے پاس موجود 12 ہزار ریال کی رقم لْوٹ کر فرار ہو گئے۔

یہ واقعہ ریاض کے علاقے الوزارات میں چند روز قبل پیش آیا ہے تاہم ریاض پولیس نے اس واردات کو انجام دینے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگ پانچ افراد پر مشتمل ہے جن میں تین سعودی شہری ہیں جبکہ دو کا تعلق یمن سے ہے۔

مزید :

عرب دنیا -