"مجھے معاف کردیں" جنسی ہراسانی کے الزام پر اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی خودکشی

"مجھے معاف کردیں" جنسی ہراسانی کے الزام پر اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی خودکشی

  

سیؤل(ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنسی ہراسانی کے الزامات پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل کے طویل ترین عرصے تک رہنے والے میئر نے خودکشی کرلی۔ 

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو میئر پارک ون کی بیٹی نے اپنے والد کی گمشدگی کی رپورٹ کی جس کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران سیکڑوں پولیس اہلکاروں،   ڈرونز اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی جس کے بعد رات گئے ان کی لاش شمالی سیول سے برآمد کرلی گئی۔

پولیس کی جانب سے 64سالہ پارک ون  کی بظاہر خودکشی کی تفصیلات مہیا نہیں کی گئی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق پارک کی ہلاکت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کی سابق سیکرٹریز میں سے ایک نے ان پر جنسی ہراسانی کی ایک درخواست دائر کی ہے۔ اپنی درخواست میں سابق سیکرٹری نے الزام لگایا تھا کہ پارک نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پارک کی لاش کے قریب ایک خط بھی پڑا ہوا ملا ہے جس پر تحریر تھا کہ میں آپ سب سے معافی چاہتا ہوں۔ ان سب کا شکریہ جو میری زندگی میں میرے ساتھ آئے اور اپنے گھر والوں سے معذرت خواہ ہوں کہ میں ان کے لیے ہمیشہ دکھ کا باعث بنا۔

مزید :

بین الاقوامی -