لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کی غیر قانونی تعیناتی کا انکشاف لیکن اس پر جسٹس عائشہ اے ملک نے کیا ہدایت کی ؟ بڑی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت میں پیش کیے گئے ریکارڈ میں ڈی جی ریسکیو کی غیر قانونی تعیناتی کا انکشاف ہو ا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں دوران سماعت ایڈیشنل ایڈو کیٹ جنرل نے کہا کہ رضوان نصیر کی ڈی جی ریسکیو تعیناتی ہی نہیں کی گئی ، سرکاری وکیل کے اعتراف کے بعد رضوان نصیر مستقلی سے دستبردار ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ میں اپنی مستقلی کی استدعا واپس لیتا ہوں ، مجھے بطور ڈی جی ریسکیواکیڈمی تعینات کر دیا جائے ۔
ایڈیشنل ایڈو وکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت نے از سر نو تعیناتی کیلئے سمری بھیج دی ہے ، جو بھی میرٹ پر آئے گا حکومت اسے تعینات کر دے گی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سمری کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔