سعودی عرب سے مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
سعودی عرب سے مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی عرب سے قومی ائرلائن کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے دو دنوں میں ریاض اوردمام سے قومی ائیرلائن کی چھ پروازوں سے مزید ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستانی قونصلیٹ اور سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واپسی کے خواہشمند زیادہ تر وہی لوگ ہیں جو شارٹ ویزے پر مملکت میں موجود تھے۔سعودی ائیر لائنز نے بھی پاکستان کے لیے ہر ہفتے چار سے پانچ پروازیں شروع کی ہیں۔

سفارتخانہ پاکستان ریاض کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق یکم مئی سے بدھ 08جولائی تک ریاض، جدہ اور دمام سے 122 خصوصی پروازوں کے ذریعے 24 ہزار سے زیادہ پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -