"وزیراعظم سے ملاقات میں مدد کریں" شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کس سے مدد مانگ لی؟ نام سامنے آگیا

"وزیراعظم سے ملاقات میں مدد کریں" شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کس سے مدد مانگ لی؟ ...

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کیلئے درخواست کردی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق چیئرمین شوگر ملزایسو سی ایشن اسلم فاروق نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر وزیراعظم سے ملاقات کرانے میں مدد کریں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی شوگر انڈسٹری کے بارے میں پید اشدہ غلط فہمیوں کو دور اور اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس بھی جلد از جلد بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -