نہا نے کے دوران صابن کے استعما ل پر لڑائی،بیٹا قتل لیکن باپ کی حالت کیسی ہے ؟

نہا نے کے دوران صابن کے استعما ل پر لڑائی،بیٹا قتل لیکن باپ کی حالت کیسی ہے ؟
نہا نے کے دوران صابن کے استعما ل پر لڑائی،بیٹا قتل لیکن باپ کی حالت کیسی ہے ؟

  

پشاور(ویب ڈیسک) تخت آبادمیں نہانے کے دوران صابن کے استعمال کے تنازعہ پر دوستوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق ،والد شدید زخمی ہوگیا، ادریس دوستوں کے ساتھ نہانے گیا، ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کردی،ارتکاب جرم کے بعد فرار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

زخمی شیر بہا در نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا ادریس اپنے دوستو ں داﺅ د ، بلا ل پسرا ن ایو ب کیسا تھ نہا نے کیلئے گیا جہاں صا بن کے استعمال پر ان کے مابین لڑا ئی ہو ئی مقا می لو گو ں نے بیچ بچاﺅ کیا۔

بعدازا ں ملزم داﺅ د ، بلا ل اور انکے والد ایو ب نے آکر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں اسکا بیٹا ادریس جاں بحق ہو گیا جبکہ وہ بال بال بچ گیا ملزما ن ارتکا ب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو گئے پولیس نے نعش کو پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا یا اورمقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -