لاک ڈاﺅن کے دوران چند کرکٹرز کا وزن بڑھ گیا، عماد وسیم کی کیا حالت ہو گئی ہے؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

لاک ڈاﺅن کے دوران چند کرکٹرز کا وزن بڑھ گیا، عماد وسیم کی کیا حالت ہو گئی ہے؟ ...
لاک ڈاﺅن کے دوران چند کرکٹرز کا وزن بڑھ گیا، عماد وسیم کی کیا حالت ہو گئی ہے؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے چند کرکٹرز نے لاک ڈاﺅن کے دوران اپنا وزن بڑھا لیا ہے جبکہ آل راﺅنڈر عماد وسیم کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ان کا بڑھا ہوا پیٹ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن نے کرکٹرز کا وزن بڑھا دیا اور جسم پر فاضل چربی شرٹس کے اندر سے جھانکنے لگی ہے، زیادہ موٹاپا عماد وسیم اور یاسر شاہ کا نظر آرہا ہے۔ عماد وسیم کی فٹنس پہلے بھی مثالی نہیں رہی جو گھٹنے کی انجری کا شکار رہنے کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فٹنس ٹیسٹ میں بھی رعایتی نمبروں سے پاس ہوتے رہے ہیں جبکہ یاسر شاہ کی فٹنس پر بھی اکثر سوالیہ نشان لگایا جاتا ہے،اسی لئے ان کا شمار کمزور ترین فیلڈرز میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ہیڈکوچ مصباح الحق، باﺅلنگ کوچ وقار یونس اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران پی سی بی کی جانب سے دئیے جانے والے ٹریننگ پروگرام پر عملدرآمد کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

مزید :

کھیل -