پاکستان کرکٹ ٹیم کو بالآخر سپانسر مل ہی گیا مگر معاہدہ کتنے میں ہوا؟ جان کر ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بالآخر سپانسر مل ہی گیا مگر معاہدہ کتنے میں ہوا؟ جان کر ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کو بالآخر سپانسر مل ہی گیا مگر معاہدہ کتنے میں ہوا؟ جان کر ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخرکار سپانسر مل ہی گیا ہے لیکن نئے سپانسر کیساتھ سابقہ معاہدے سے بہت کم رقم پر ڈیل فائنل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بغیر سپانسر لوگو کے ٹریننگ کر رہی ہے کیونکہ پی سی بی کا سپانسر شپ کے حوالے سے ایک مشروب ساز ادارے سے تین سالہ معاہدہ 7.5 ملین ڈالر (تقریباً ایک ارب 25 کروڑ سے زائد روپے) کا تھا اور دیگر چھوٹی سپانسر شپس ملا کر مجموعی رقم تقریباً ایک ارب 80 کروڑ روپے بنتی تھی لیکن یہ معاہدے حال ہی میں ختم ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بورڈ کو اس بار اتنی رقم ملنے کی امید نہیں تھی اس لئے ٹینڈر میں ریزرو پرائس ایک ارب روپے رکھی لیکن حیران کن طور پر اس میں زیادہ دلچسپی سامنے نہیں آئی، ماضی میں جو کمپنی حقوق لے کر آگے فروخت کرتی رہی صرف وہی بڈنگ میں شامل ہوئی جس نے بھی سابقہ معاہدے کی 33 فیصد رقم کی ہی پیشکش کر دی، بورڈ نے اس پر براہ راست سابقہ سپانسرسے رابطے کا فیصلہ کیا مگر معاملات مذکورہ کمپنی نے ہی طے کئے، ذرائع کے مطابق ایک سال کی 20 کروڑ روپے سے بھی کم رقم ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن سے گزشتہ برس بورڈ نے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت باہمی سیریز میں کھلاڑیوں کے ڈریس پر اس کا لوگو بھی لگا ہوتا ہے، انگلینڈ سے سیریز میں بھی ایسا ہی ہو گا۔ لوگو سپانسر شپ سے ایک کھلاڑی کو فی ٹیسٹ ساڑھے 4 لاکھ جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 میں 2 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے جاتے ہیں، کرکٹ بورڈ آئندہ چند روز میں سپانسر شپ معاہدے کا اعلان کرے گا۔

مزید :

کھیل -