پی آئی اے پائلٹس کی ڈگریوں کا معاملہ، 66جعلی لائسنس کس نے جاری کیے؟ شہبازگل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

پی آئی اے پائلٹس کی ڈگریوں کا معاملہ، 66جعلی لائسنس کس نے جاری کیے؟ شہبازگل نے ...
پی آئی اے پائلٹس کی ڈگریوں کا معاملہ، 66جعلی لائسنس کس نے جاری کیے؟ شہبازگل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کو تباہ کیا، قومی ادارے کی تباہی میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے جس نے 66 جعلی لائسنس جاری کئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا کمیونیکیشن شہباز گل نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں، 180 لائسنس مسلم لیگ (ن) نے جاری کیے جبکہ 66 جعلی لائسنس پیپلز پارٹی کے کرپشن زدہ ہاتھوں سے جاری ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو زمین بوس کرنیوالے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، وزیراعظم مافیازکیخلاف جبکہ پیپلزپارٹی پشت پنائی کررہی ہے،انہوں نے کہ مافیاز کے خلاف کارروائی پر ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اب ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کا وقت آ گیا ہے۔

مزید :

قومی -