معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم ہسپتال منتقل، تشویشناک خبر آ گئی

معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم ہسپتال منتقل، تشویشناک خبر آ گئی
معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم ہسپتال منتقل، تشویشناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم کو دل کادورہ پڑنے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں داخل کرا دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چہروں پرقہقہے بکھیرنے والی سٹیج، ٹی وی اور فلم کی اداکارہ روبی انعم کو لاہور میں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے اداکارہ کو ابتدائی طبی امداد اور ٹیسٹ کے بعد آئی سی یو میں منتقل کر دی جبکہ اداکارہ روبی انعم کے شوہر گلوکار اظہر اقبال بٹ نے پرستاروں سے ان کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

مزید :

تفریح -