فٹ بال اور کرکٹ کے بعد ہاکی کے انٹرنیشنل مقابلوں کی بحالی کا اعلان بھی ہو گیا

فٹ بال اور کرکٹ کے بعد ہاکی کے انٹرنیشنل مقابلوں کی بحالی کا اعلان بھی ہو گیا
فٹ بال اور کرکٹ کے بعد ہاکی کے انٹرنیشنل مقابلوں کی بحالی کا اعلان بھی ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی مقابلوں کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 22 ستمبر کو جرمنی اور بیلجیم کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی کھیل معطل اور منسوخ کئے گئے تاہم وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد مختلف کھیلوں کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہاکی کے انٹرنیشنل ایونٹ بھی مارچ سے معطل ہیں لیکن اب ہاکی کی عالمی تنظیم نے ستمبر میں گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق ایف آئی ایچ پرو لیگ ستمبر میں بحال ہوجائے گی جس کا پہلا میچ 22 ستمبر کو جرمنی اور بیلجیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 22 ستمبر کو جرمنی اور بیلجیم کے درمیان پرو لیگ کا میچ کھیلا جائے گا، ایف آئی ایچ نے پرو لیگ سائیکل کو پہلے ہی ایک سال کیلئے بڑھادیا تھا۔

مزید :

کھیل -