”جو میں بولوں گا شہباز شریف وہ ہی کریں گے کیونکہ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

”جو میں بولوں گا شہباز شریف وہ ہی کریں گے کیونکہ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ ...
”جو میں بولوں گا شہباز شریف وہ ہی کریں گے کیونکہ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف میری کی پارٹی کے آدمی ہیں جو میں بولوں گا وہ وہی کریں گے، الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی ،اس اپوزیشن میں کوئی دم نہیں ،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، 120 دن میں 120 عدالتیں سب گند ختم کردیں گی ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اورعمران خان نے چین میں ایم ایل ون کے لیے محنت کی، اس ماہ ایکنک سے ایم ایل ون پاس ہو جائے گا، ایم ایل ون کے بغیر ریلوے حادثات ختم نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہوگی، 7 گھنٹے میں کراچی سے لاہور پہنچ جائیں گے، اس سال ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کا تمام ڈھانچہ نیا بننے جا رہا ہے، ایم ایل ون ہی بعد میں بلٹ ٹرین ٹریک بن جائے گا، ڈیڑھ لاکھ افراد اس پر کام کریں گے، ایم ایل ون کی تعمیرمیں 90 فیصد لیبر پاکستان کی ہوگی، 10 فیصد انجینیئرز چین سے آئیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے انقلاب کی طرف جا رہی ہے، 9 ارب ڈالرز کا یہ ٹھیکہ ہے، ایم ایل ون سے بہتر پٹڑی کو نکال کر برانچ لائنز پر لگا دیں گے۔

مزید :

قومی -