سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی
سونے کی قیمت میں کمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 8 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی، دس گرام سونا 172 روپے سستا ہوکر 93 ہزار 364 روپے کا ہوگیا۔پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے جاری مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی ہوگئی۔ فی تولہ نرخ 200 روپے سستاہوگیا۔پاکستان میں گزشتہ 3 روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ 4200 روپے بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئے تھے ۔

مزید :

بزنس -