عزیر بلوچ پر آئندہ سماعت پر مزید کتنےاور کن مقدمات میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے؟جان کر کئی لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا

عزیر بلوچ پر آئندہ سماعت پر مزید کتنےاور کن مقدمات میں فرد جرم عائد ہونے کا ...
عزیر بلوچ پر آئندہ سماعت پر مزید کتنےاور کن مقدمات میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے؟جان کر کئی لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف آئندہ سماعت پر پولیس افسران پر حملے، قتل اور اغواء سمیت 8 مقدمات کی فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، ملزم کو مقدمات کی نقول فراہم کر دی گئیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق  لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کیخلاف تھانہ لیاری، چاکیواڑہ، کلاکوٹ میں درج کیسز کی سماعت ہوئی، ملزم کو سخت سکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر اور ہاتھوں میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا، عدالت کے حکم پر ملزم کے خلاف درج مزید 8 مقدمات کی نقول فراہم کر دی گئیں جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔ملزم کو پیشی کے بعد سینٹرل جیل اے ٹی سی واپس لے جایا گیا، اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔ عزیر بلوچ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 59 مقدمات درج ہیں جن پر سماعت جاری ہے۔