الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ،ایسی چیز طلب کر لی کہ بڑے بڑوں کے پسینے چھوٹ جائیں گے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ،ایسی چیز طلب کر لی کہ ...
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ،ایسی چیز طلب کر لی کہ بڑے بڑوں کے پسینے چھوٹ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2019-20 کے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشواروں کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن،اخراجات،فنڈز کے ذرائع اور گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ نہ لینے کا بیان حلفی بھی جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے آڈٹ شدہ تفصیلات جمع کرائیں،سیاسی جماعتیں فارم ڈی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے حاصل کر سکتی ہیں۔