شوہر کے تشدد سے جاں بحق ہونے والی صدف زہرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

شوہر کے تشدد سے جاں بحق ہونے والی صدف زہرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
شوہر کے تشدد سے جاں بحق ہونے والی صدف زہرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی میں شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی خاتون صدف زہرہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم نواز کے مطابق صدف زہرہ کی ہلاکت 29 جون کی دوپہر 2 بجے ان کی رہائشگاہ پر واقع ہوئی۔ لاش کے گلے میں بستر کی چادر اور دوپٹے کا پھندا لگا تھا اور لاش پنکھے سے لپٹی پائی گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی گردن پر 25 سینٹی میٹر کا نشان دائیں کان سے بائیں کان کے حصے میں موجود تھا۔ خاتون کے دائیں گال پر نشان، ہونٹ سوجے ہوئے اور چہرے پر نیلے نشان موجود تھے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کے خون، جگر، گردے اور معدے کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجواے گئے ہیں۔ خاتون کی موت کے اسباب کے متعلق حتمی رپورٹ فرانزک لیبارٹری کے نتائج کے بعد ہی اخذ کی جاے گی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ابتدائی جائزے میں خاتون کی موت کا سبب دم گھٹنا سے معلوم ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -