ریاست مدینہ کی طرف اہم قدم، حکومت نے قرآن کمپلیکس تعمیر کا اعلان کردیا

ریاست مدینہ کی طرف اہم قدم، حکومت نے قرآن کمپلیکس تعمیر کا اعلان کردیا
ریاست مدینہ کی طرف اہم قدم، حکومت نے قرآن کمپلیکس تعمیر کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس کی تعمیر کی جائے گی، اس کے علاوہ تمام مسالک کیلئے ایک ہی ترجمے والا متفقہ قرآن مجید شائع کرنے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اخباری کاغذ پر قرآن پاک کی چھپائی پر پابندی عائد کردی ہے، اس کی چھپائی کیلئے ایک خاص وزن کا کاغذ استعمال کیا جائے گا، قرآن کمپلیکس میں قرآن پاک کے پرانے اوراق پر نئی چھپائی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -روشن کرنیں -