اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ اداکاروں پر بھی رنگ گورا کرنے کا پریشر، مردوں کو کیسے ٹیکے لگوانے پر مجبور کیا جاتا ہے؟ محب مرزا کا حیران کن انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکار محب مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رنگ گورا کرنے والے ٹیکے لگوانے کا کہا گیا جس پر انہوں نے فلم چھوڑ دی۔
ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں محب مرزا نے بتایا کہ انہوں نے ایک فیچر فلم اس لیے چھوڑ دی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں رنگ گورا کرنے والے انجیکشن لگواؤں۔
محب مرزا نے بتایا کہ پروڈیوسرز انہیں ہی کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ آپ کا رنگ تھوڑا سانولا ہے اس لیے ٹیکے لگوالیں۔ یہ بات سننے کے بعد میں نے کہا کہ آپ کی ساری باتیں ٹھیک ہیں لیکن میں آپ کے ساتھ کام نہیں کرسکتا۔