وزیر اعظم نے ملکی معیشت ٹھیک کرنے کا نسخہ ڈھونڈ لیا ،تعمیراتی شعبے کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم نے ملکی معیشت ٹھیک کرنے کا نسخہ ڈھونڈ لیا ،تعمیراتی شعبے کو اب تک ...
وزیر اعظم نے ملکی معیشت ٹھیک کرنے کا نسخہ ڈھونڈ لیا ،تعمیراتی شعبے کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت بیٹھ گئی ہے،معیشت کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں، پوری دنیا کاہے،امریکامیں معیشت کو چلانے کے لیے 3ہزار ارب روپے کا پیکج دیا جارہا ہے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کنسٹرکشن کے ذریعے معیشت کو کھڑا کریں گے،لوگوں کوجیسے جیسے روزگارملے گا معیشت اوپر جائےگی،جو بھی کنسٹرکشن میں سرمایہ کاری کرےگااُس سے پوچھا نہیں جائے گا،تعمیراتی شعبےکی رکاوٹیں دور کرنےکیلیے کمیٹی بھی بنا دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزورطبقےکےلیےنیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام شروع کیا ہے،ہمیں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم میں بہت رکاوٹیں پیش  آئیں،ہمارا مقصد تھاکہ اُن لوگوں کےلیے گھر بنائیں جنکے پاس پیسہ نہیں ہے،یورپ میں90فیصد بینک گھربنانےکےلیے پیسےدیتے ہیں،پاکستان میں بینک صرف 0.2فیصد قرض دیتے ہیں،تمام بینکوں سےبات کی ہےکہ اپنےپورٹ فولیوکا5فیصدتعمیراتی شعبوں کیلئے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ  تعمیرات کے شعبے میں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا،کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت بیٹھ گئی ہے،ہم نےتمام صوبوں کے ساتھ مل کر میٹنگ کی ہے،معیشت کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں، پوری دنیا کاہے،امریکامیں معیشت کو چلانے کے لیے 3ہزار ارب روپے کا پیکج دیا جارہا ہے،معیشت کیسےچلانی ہے؟یہ آج ساری دنیا کا مسئلہ ہے،پوری دنیامیں کساد بازاری ہے،معیشت بیٹھ گئی ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کنسٹرکشن کے ذریعے معیشت کو کھڑا کریں گے،لوگوں کوجیسے جیسے روزگارملے گا معیشت اوپر جائےگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے،پہلےایک لاکھ گھروں میں ہرگھرپر3لاکھ روپےسبسڈی دی جائےگی،5 مرلے کے گھرکی تعمیر کیلئےقرضے پرصرف 5 فیصد سوددینا پڑےگا،باقی حکومت سبسڈی دیگی جبکہ 10مرلے کے گھر کیلئے قرضے پرصرف7 فیصد سوددینا پڑےگا،باقی حکومت سبسڈی دیگی، 330 ارب روپے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیےرکھےجائیں گے،جو بھی کنسٹرکشن میں سرمایہ کاری کرےگااُس سے پوچھانہیں جائےگا،تعمیراتی شعبےکے لئےٹیکسز کم کئےہیں،تعمیرات کیلئےاین او سیز کی تعداد کم کی ہےاورون ونڈوآپریشن شروع کیاہے،ہرصوبہ ون ونڈو آپریشن پرکام کررہاہے،تعمیراتی شعبوں کےلیےکبھی کسی حکومت نےاس طرح کی آسانیاں پیدانہیں کیں،تعمیراتی شعبے اور بلڈرز کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کررہےہیں،تعمیراتی شعبےکے لئے یہ رعاتیں صرف اسی سال کیلئے ہیں،تعمیراتی شعبےکی رکاوٹیں دور کرنےکے لئے کمیٹی بھی بنائی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -