دبئی میں موجود نیپالی نوجوان کی خاتون کو دیکھ کر سڑک پر ہی ایسی شرمناک حرکت کہ یقین کرنا مشکل، پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک نیپالی نوجوان نے ایک خاتون کو دیکھ ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ پولیس نے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ جبل علی کے علاقے میں پیش آیا جہاں 43سالہ فلپائنی خاتون دوپہر کے وقت اپنے گھر کی طرف جا رہی تھی جہاں راستے میں 23سالہ ملزم کھڑا تھا۔ ملزم خاتون کو دیکھ کر سڑک پر ہی برہنہ ہو گیا اور جب خاتون اس کی حرکت کو نظرانداز کرکے آگے بڑھ گئی تو وہ اس کے پیچھے گیا اور اس کے جسم کو نازیبا انداز میں چھونا شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق خوفزدہ خاتون نے اپنی رہائشی عمارت میں پہنچ کر پولیس کو کال کر دی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”ملزم نے جب میرے جسم کو چھوا تو میں یک دم چیخ کر بولی جس پر وہ وہاں سے بھاگ گیا۔ میں اس واقعے سے خوفزدہ ہو گئی اور تیز قدموں سے اپنی رہائشی عمارت میں آ کر ہی پولیس کو اطلاع دی۔ “ رپورٹ کے مطابق ملز م کے خلاف مقدمے کی کارروائی 27جولائی سے شروع ہو گی۔