” وہ بہت خوبصورت ہے، چاہتا ہوں کہ ہروقت میرے ساتھ رہے “ سوشانت سنگھ نے کس اداکارہ کے بارے یہ کہا تھا؟ ویڈیو وائرل

” وہ بہت خوبصورت ہے، چاہتا ہوں کہ ہروقت میرے ساتھ رہے “ سوشانت سنگھ نے کس ...
” وہ بہت خوبصورت ہے، چاہتا ہوں کہ ہروقت میرے ساتھ رہے “ سوشانت سنگھ نے کس اداکارہ کے بارے یہ کہا تھا؟ ویڈیو وائرل

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی نے فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا اور ا ن کے کروڑوں مداح اب تک اس کی ناگہانی موت کے غم سے نہیں نکل پائے جو سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز اب تک پوسٹ کرتے اور حیلے بہانے سے انہیں یاد کرتے آ رہے ہیں۔ ان دنوں سشانت کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی سابق گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کی تعریف کر رہے ہوتے ہیں۔ اسی گرل فرینڈ کو انٹرنیٹ صارفین سشانت کی موت کا ذمہ دار بھی قرار دے رہے ہیں کیونکہ اس کے ساتھ سشانت شادی کی تیاری کر رہے تھے مگر اس نے شادی سے کچھ وقت پہلے ان کے ساتھ رشتہ ختم کر دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ سشانت انکیتا سے محبت کرتا تھا لیکن وہ اسے بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کے لیے استعمال کرتی رہی اور اس سے مالی فائدہ بھی اٹھاتی رہی۔ جب سشانت نے شادی کرنا چاہی تو اس نے اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا کیونکہ تب تک اس کا مطلب نکل چکا تھا۔بہرحال، اس وائرل ویڈیو میں سشانت انکیتا کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”انکیتا بہت متحمل مزاج اور محبت کرنے والی لڑکی ہے۔ میں اسے کسی طور گنوانا نہیں چاہتا۔ وہ بہت خوبصورت ہے اور میں اس سے محبت کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ ہر وقت میرے ساتھ رہے۔ “

View this post on Instagram

When Sushant praised Ankita ❤️ Follow @telly.bite . . #sushantsinghrajput #sushantsinghrajputfans #ankitalokhande #ankitalokhandefans #throwback #memories #ssr #celebratingsushantslife #sushantsinghrajputslays #pavitrarishta #actors #celebrity

A post shared by TellyBite (@telly.bite) on

سشانت اس انٹرویو میں مزید کہتا ہے کہ ”اگر آپ کو کسی کے ساتھ تعلق ختم کرنا ہے تو آپ کو صرف ایک بہانہ بنانا ہوتا ہے لیکن اگر کوئی آپ کے ساتھ تعلق ختم کر دے تو اس کے صدمے کو سہنے کے لیے آپ کو روزانہ 100بہانے بنانے پڑتے ہیں اور خود کو جھوٹے دلاسے دینے پڑتے ہیں۔ میں انکیتا کے ساتھ کبھی ایسا نہیں کروں گا۔ یہی وجہ ہے کہ میں انکیتا کو لے کر اتنا جذباتی ہوں۔ میں اسے کسی طور کھونا نہیں چاہتا۔“واضح رہے کہ سشانت اور انکیتا 6سال تک اکٹھے رہے۔ ان کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں ہوتا تھا۔بالآخر سشانت جب انکیتا کے ساتھ شادی کی تیاری کر رہا تھا، اس نے اچانک اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا، جس کی وجہ آج تک کوئی نہیں جان پایا۔“

مزید :

تفریح -