سنگاپور میں بھارتی نژاد خاتون پولیس افسر نے 2سرکاری فونز گروی رکھوادیئے ، جیل ہوگئی

سنگاپور میں بھارتی نژاد خاتون پولیس افسر نے 2سرکاری فونز گروی رکھوادیئے ، ...
سنگاپور میں بھارتی نژاد خاتون پولیس افسر نے 2سرکاری فونز گروی رکھوادیئے ، جیل ہوگئی

  

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) سنگاپور میں ایک بھارتی نژاد خاتون پولیس آفیسر نے محکمے کی طرف سے ملنے والے 2آئی پیڈ گروی رکھوا کر رقم حاصل کر لی جس پر اسے 7ماہ کے لیے جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 37سالہ خاتون کا نام ہیماوتی گنیش کرن ہے جس نے 646ڈالر (تقریباً 1لاکھ 8ہزار روپے)مالیت کے دو سرکاری آئی پیڈ ایک دکان پر گروی رکھوا کر وہاں سے 215ڈالر (تقریباً 36ہزار روپے) کی رقم حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق ہیماوتی کے رقم واپس نہ کرنے پر دکان دار نے دونوں آئی پیڈ آگے دیگر لوگوں کو فروخت کر دیئے۔ معاملہ سامنے آنے پر ہیماوتی کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جج سلینا ایشاک کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے 7ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ ہیماوتی نے 2005ءمیں سنگاپور پولیس فورس جوائن کی تھی اور اب وہ سرجنٹ 2کے عہدے پر فائز تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -