حاملہ خواتین کو ویکسین دینے میں مصروف نرس پر حملہ،سرکاٹ دیا گیا لیکن پھر ملزم نے اس کیساتھ کیا کیا؟

حاملہ خواتین کو ویکسین دینے میں مصروف نرس پر حملہ،سرکاٹ دیا گیا لیکن پھر ...
حاملہ خواتین کو ویکسین دینے میں مصروف نرس پر حملہ،سرکاٹ دیا گیا لیکن پھر ملزم نے اس کیساتھ کیا کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے ڈیوٹی پر موجود اپنی نرس بیوی کو خنجر کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اوڑیسا کے شہر کوٹیک میں پیش آیا جہاں 35سالہ نرس پریتی پردھان کوٹیک کے علاقے نیالی میں واقع ایک سکول میں لوگوں کو ویکسین دے رہی تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اکھایا سہو نامی ملزم جب سکول میں داخل ہوا پریتی حاملہ خواتین کو ویکسین دے رہی تھی۔ ملزم نے آ کر اس کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔
جواب میں پریتی بھی غصے میں آ گئی اور دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے خنجر نکال کر اس پر حملہ کر دیا۔ جسم میں کئی بار خنجر گھونپنے کے بعد اس نے پریتی کا گلہ بھی کاٹ ڈالا ۔ اسے قتل کرنے کے بعد ملزم مقتولہ کا سر گود میں رکھ کر وہیں 45منٹ تک بیٹھا رہا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس نے آ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تب تک اسی حالت میں وہاں موجود رہا۔ پولیس کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزم نے کس وجہ سے اپنی بیوی کو قتل کیا۔