بیوی سے جھگڑا شوہر کو مہنگا پڑگیا، بیٹے کے چاقو کے وار سے جسم کا نازک حصہ ہی کٹ گیا

بیوی سے جھگڑا شوہر کو مہنگا پڑگیا، بیٹے کے چاقو کے وار سے جسم کا نازک حصہ ہی ...
بیوی سے جھگڑا شوہر کو مہنگا پڑگیا، بیٹے کے چاقو کے وار سے جسم کا نازک حصہ ہی کٹ گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہروں کے بیویوں پر تشدد کی خبریں تو آپ بہت سنتے آئے ہوں گے لیکن اب ایک بیوی سے پٹ کر تھانے پہنچنے والے شوہر کی خبر سن لیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ مشرقی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کی ٹھکائی کر دی۔ دونوں نے اسے اس قدر زدوکوب کیا کہ بیچارے کو ہسپتال داخل کروانا پڑ گیا۔

مضروب نے بعد ازاں بیوی اور بیٹے کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کروا دی جس پر ان دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گاﺅں کے سرپنچ کا کہنا ہے کہ ”اس میاں بیوی میں پہلے بھی کئی بار جھگڑا اور ہاتھاپائی ہو چکی ہے تاہم ہر بار پنچایت میں ان کی صلح کروا دی گئی لیکن اس بار بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ بیٹے نے باپ پر چاقو سے بھی وار کیے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اس کا ایک کان آدھے سے زیادہ کٹ کر لٹک گیا تھا۔ “

مزید :

بین الاقوامی -