امریکہ نے چین کے کئی عہدیداران پر پابندیاں عائد کردیں لیکن کیوں؟ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

امریکہ نے چین کے کئی عہدیداران پر پابندیاں عائد کردیں لیکن کیوں؟ پاکستانیوں ...
امریکہ نے چین کے کئی عہدیداران پر پابندیاں عائد کردیں لیکن کیوں؟ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے یغورمسلمانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے والے چینی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ الجزیرہ کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے چینی عہدیداروں کا تعلق چین کے صوبے سنکیانگ سے ہے اور یہ عہدیدار صوبے میں یغور مسلمانوں کے خلاف ہونے والے بدترین کریک ڈاﺅن کے مرکزی کردار ہیں۔ ان میں شین شوانگو اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے صوبہ سنکیانگ کے تین دوسرے سینئر حکام شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شین شوانگو سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کا سیکرٹری ہے جہاں اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 10لاکھ سے زائد یغور مسلمان مردوخواتین کو ازنو تعلیم کے نام پر حراستی مراکز میں قید رکھ کر ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جبری طور پر ان کے مذہبی عقائد تبدیل کروائے جا رہے ہیں۔شین شوانگو چین کا سینئر ترین عہدیدار ہے جو امریکی پابندیوں کی زد میں آیا ہے۔وائٹ ہاﺅس کی طرف سے جاری ایک بیان میں عالمی برداری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقلیتی یغور مسلمانوں پر مظالم کے معاملے میں چین کے خلاف کھڑے ہوں جنہیں مذہب کی بنیاد پر تاریخ کی بدترین ایذارسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔