روس میں گورنر کو گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا

روس میں گورنر کو گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا
روس میں گورنر کو گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے مشرقی خطے خابرووسک کے گورنر سرگئی فرگل کو گرفتار کر لیا گیا۔ الجزیرہ کے مطابق سرگئی فرگل پر کئی لوگوں کو قتل کروانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ روس کی قومی تفتیشی ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرگئی فرگل نے 2004ءاور 2005ءکے دوران کئی کاروباری شخصیات کو قتل کروایا۔ وہ جرائم پیشہ لوگوں کے ایک منظم گروپ کے ساتھ وابستہ تھے اور اسی گروپ کے قاتلوں کو ہی لوگوں کو قتل کرنے کا کہتے تھے۔
سرگئی فرگل نے قتل کی یہ وارداتیں خابرووسک اور ہمسایہ ریجن ایمور میں کروائیں۔ گزشتہ روز سرگئی کو ان کے گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد 50سالہ ملزم کو دارالحکومت ماسکو منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اگر سرگئی پر عائد کیے گئے الزامات درست ثابت ہوئے تو ممکنہ طور پر اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔