نیپال نے بھارت کے مذموم پروپیگنڈے کے جواب میں زوردار جھٹکا دیدیا

نیپال نے بھارت کے مذموم پروپیگنڈے کے جواب میں زوردار جھٹکا دیدیا
نیپال نے بھارت کے مذموم پروپیگنڈے کے جواب میں زوردار جھٹکا دیدیا

  

کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپال نے بھارت کی جانب سے مذموم پروپیگنڈے کے ردعمل میں ملک میں تمام بھارتی نجی نیوزچینلز کی نشریات پرپابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے کیبل آپریٹرزنے ملک میں بھارتی نیوز چینلز بندکرنے کافیصلہ ہے اور یہ اقدام بعض بھارتی نیوزچینلزکی طرف سے نیپال کے بارے میں چلائی جانے والی بے بنیادرپورٹوں کے بعدکیاگیاہے جن میں نیپالی وزیراعظم کی چینی سفارتکارسے ملاقات کے حوالے سے تضحیک آمیزپروگرام بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے نیپال کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان شریشتک کاجی نارائن نے نیپال اوراس کی حکومت کے خلاف غیراخلاقی رپورٹس پربھارتی ذرائع ابلاغ کی مذمت بھی کی تھی۔ نیپال کی پارلیمنٹ کی طرف سے تین متنازع علاقوں کوملک کے نقشے میں شامل کرنے کیلئے کی جانے والی ترمیم کی منظوری کے بعد سے دونوں ممالک میں اس وقت سفارتی محاذگرم ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -