جدہ کی ہائپر مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیا سزا دی گئی؟ خبر آ گئی

جدہ کی ہائپر مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیا سزا دی گئی؟ خبر آ گئی
جدہ کی ہائپر مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیا سزا دی گئی؟ خبر آ گئی

  

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جدہ میونسپلٹی نے کورونا وائرس کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث مشہور ہائپر مارکیٹ کو سیل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیل کردہ مارکیٹ کے عملے کا ایک فرد کورونا میں مبتلا پایا گیاتھا جبکہ ہائپرمارکیٹ انتظامیہ نے بھی کارکن میں کورونا وائرس کی تصدیق بھی کی تھی لیکن اس کے باوجود کسی قسم کی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے تھے۔ سیکریٹری میئر جدہ انجینئر محمد الزہرانی نے بتایا کہ ایک خاتون نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ مشہور ہائپر مارکیٹ کے عملے کا ایک کارکن کورونا وائرس میں مبتلا ہے اس کے باوجود مارکیٹ کھلی ہوئی ہے۔

خاتون نے رپورٹ درج کراتے وقت یہ اطلاع بھی دی تھی کہ اس نے کارکن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر ہائپر مارکیٹ کے عملے کو سرگوشیاں کرتے ہوئے حاصل کی ہے۔ الزہرانی نے بتایا کہ بلدیہ کے افسران اطلاع ملتے ہی مارکیٹ پہنچ گئے تفتیشی کے دوران معلوم ہوا کہ اطلاع درست تھی۔

مارکیٹ انتظامیہ کی جانب سے کارکن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں مقرر حفاظتی تدابیر نہ کرنے پر مارکیٹ کو ہنگامی بنیادوں پر سیل کردیا گیا۔ الزہرانی نے توجہ دلائی کہ ہائپر مارکیٹ کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی جبکہ انہوں نے مقامی خاتون کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے سب لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں بھی کوئی غیر قانونی سرگرمی دیکھیں فوری طور پر میونسپلٹی کو اس سے مطلع کرنے کی کوشش کریں۔

مزید :

عرب دنیا -