برطانیہ میں نوجوان برہنہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں پولیس حکام کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب انہیں برہنہ نوجوانوں کے ایک گروپ کی اطلاع ملی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سمرسیٹ میں ایک شخص نے ایمرجنسی نمبر پر پولیس کو اطلاع دی کہ برہنہ نوجوانوں کا ایک گروہ پرائیویٹ پراپرٹی میں گھسا ہوا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر افسران کو وہاں بھیجا لیکن نوجوان پہلے ہی غائب ہوگئے۔
سمرسمیٹ پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ سمرسیٹ کے خوبصورت پہاڑی علاقے میں برہنہ نوجوانوں کا ایک گروہ دیکھا گیا ہے، اگر کسی کو ان کے بارے میں کچھ علم ہے تو پولیس کو اطلاع کرے۔
سمرسیٹ پولیس کے ترجمان نے برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کو بتایا کہ یہ گروہ 10 نوجوانوں پر مشتمل تھا جو جانوروں کو تنگ کر رہا تھا۔ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
سبینا احمد نے لکھا کہ " لاک ڈاؤن بہت لمبا ہوگیا ہے" جین ینگ نے تبصرہ کیا کہ " یہ صرف ٹانٹاؤن میں ہی ہوسکتا ہے۔"