نیا پاکستان ہاوسنگ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں کتنے گھر بنیں گے ؟وزیراعظم نے اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروجیکٹ میں پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر بنیں گے، پروجیکٹ کے لیے 30 ارب کی سبسڈی دی ہے۔رابطہ کمیٹی ترقی و تعمیرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ایک گھر پر تقریباً 3 لاکھ کی سبسڈی دی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ بینک سے جو قرضہ لیا جائے گا 5 مرلے کے گھر پر5 فیصدسود دینا ہوگا، پہلے مرحلے میں 10 مرلے کے گھر کے لیے 7 فیصد سود دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں کو کہا ہے کہ 5 فیصد پورٹ فولیو صرف تعمیرات کے لیے رکھیں، مجموعی طور پر یہ رقم 330 ارب روپے بنتی ہے، قومی رابطہ کمیٹی کا مقصد ہوگا بینکوں کے ساتھ جو رکاوٹیں ہوں گی انہیں دور کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پروجیکٹ صرف اسی سال کے لیے رکھا ہے، تعمیرات میں جو بھی سرمایہ کاری کرے گا اس سے پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پروجیکٹ کے لیے 31 دسمبر تک وقت ملا ہے، لوگوں سے کہتا ہوں 31 دسمبر تک جتنی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں کریں، کبھی کسی حکومت نے عام لوگوں کو گھر بنانے کے لیے ایسی ا?سانی پیدا نہیں کی، عوام بھی ہاو¿سنگ پروجیکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔عمران خان نے کہا کہ غریب طبقے کی حکومت مدد کرے گی تاکہ ا?سان قسطوں پر اپنا گھر خرید سکیں، ا?نے والے دنوں میں تعمیرات سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔