سابق صدر آصف علی زرداری کی طویل عرصے بعد ویڈیو سامنے آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی ۔ اس دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان ماسک سے بے نیاز نظر آئے۔
اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور این ایف سی ایوارڈ پر گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں تینوں سیاسی رہنماؤں کو صحت مند حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں اڑائی جارہی تھیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری دنیا سے پردہ کرگئے ہیں لیکن اب یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کی سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ھاٶس کراچی میں ملاقات
— Zahoor Ilahi (@ZahoorIlahi15) July 10, 2020
شُکر الحَمْدُ ِلله #AsifAliZardari
باالکل ٹھیک ٹھاک اور خیریت سے ھیں@BBhuttoZardari@ShahNafisa@ShakeelChPPP pic.twitter.com/xB5ciSNayQ