جہاز میں جڑواں بچیوں کی پیدائش،خاتون کتنے ماہ کی حاملہ اور کہاں سے آ رہی تھی؟تفصیلات جان کر سب ہی ششدررہ جائیں
الان باتور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک 42 سالہ منگولین خاتون نے ترکی کے شہر استنبول سے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور کے لئے چارٹرڈ پرواز میں جڑواں بچوں کو جنم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگولیا کے قومی مرکز برائے معتدی امراض کے سربراہ دلما نیامخو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جہاز میں ہونے والی جڑواں بچیوں کی پیدائش 2 ماہ قبل اَز وقت ہوئی ہے جبکہ نومولود بچیوں کی والدہ اب تنہائی اور طبی نگرانی میں ہے۔نوول کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے منگولیا چارٹرڈ پروازوں، بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے بیرون ملک سے اپنے شہریوں کو مرحلہ وار واپس لا رہا ہے۔مرکز کے مطابق یہ خاتون ان 260 منگولین باشندوں میں سے ایک ہے جوآج ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ترکی سے لوٹ کر آئے ہیں۔