حکومت سندھ کا عیدالاضحی سے قبل سرکاری ملازمین و افسران کیلئے بڑا اعلان

حکومت سندھ کا عیدالاضحی سے قبل سرکاری ملازمین و افسران کیلئے بڑا اعلان
حکومت سندھ کا عیدالاضحی سے قبل سرکاری ملازمین و افسران کیلئے بڑا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ نے عید الاضحی سے قبل سرکاری ملازمین و افسران کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی مکمل تنخواہ 27جولائی تک ادا کی جائے گی اور ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قبل ازوقت پنشن کی رقم ادا کردی جائے گی۔صوبائی محکمہ خزانہ نے قبل ازوقت جولائی کی تنخواہ وپنشن کی ادائیگی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔