والدین کے ساتھ جھگڑا کرکے گھر سے نکلنے والی 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں والدین سے جھگڑا کرکے گھر سے نکلنے والی 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ننھی ویکا تیپلیا کووا سڑک پر بھٹک رہی تھی، اسی دوران ایک شادی شدہ جوڑے نے اسے اپنی کار میں بٹھالیا، اس دوران شوہر نے پچھلی سیٹ پر بچی کا ریپ کیا اور منہ پر شاپر لپیٹ کر اس کا دم گھوٹ دیا۔ بچی کی لاش ساخلین جزیرے کے پاس جھیل کے کنارے سے ملی۔
پولیس اہلکار سمجھتے ہیں کہ والدین سے جھگڑا کرنے کے بعد ننھی بچی اپنے پرانے گھر کے قریب اپنے دوستوں کے پاس جارہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ہے، اس دوران اس کی بیوی نے اپنے شوہر کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ۔ خاتون نے کہا کہ وہ بہت زیادہ ڈری ہوئی تھی اس لیے وہ اپنے شوہر کو روک نہیں پائی۔ خاتون نے ہی بچی کی لاش برآمد کرنے میں پولیس کی مدد کی۔