بدنصیب شخص کی ماں اور بہن کے ساتھ جنسی زیادتی، ماں نے داماد کے ساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

بدنصیب شخص کی ماں اور بہن کے ساتھ جنسی زیادتی، ماں نے داماد کے ساتھ مل کر ایسا ...
بدنصیب شخص کی ماں اور بہن کے ساتھ جنسی زیادتی، ماں نے داماد کے ساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

  

میرٹھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ماں نے داماد کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے کو قتل کرادیا۔

پولیس کے مطابق بدھ کی رات کو لکھی پورا کی 26 نمبر گلی میں پرویز نامی شخص کی لاش ملی تھی جسے گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پرویز کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ چھت پر سورہا تھا۔

پولیس کی تفتیش کے دوران مقتول کی ماں نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے داماد اور اس کے دوست کو اپنے بیٹے کے قتل کی سپاری دی تھی۔ ماں کے مطابق اس کا بدنصیب بیٹا نہ صرف اس کے ساتھ بلکہ اپنی بہن اور بھابھی کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کرتا تھا۔

ماں کے بیان کے مطابق اس نے اپنے بیٹے کی حرکتوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دینے کی کوشش کی تو محلے داروں نے اسے بدنامی کا ڈر دے کر روک دیا۔ پولیس نے مقتول کی ماں، بہنوئی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -