کراچی میں بجلی کے بعد گیس کا بحران سر اٹھانے لگا، سی این جی سٹیشنز ہفتے میں دو دن کے لئے بند 

کراچی میں بجلی کے بعد گیس کا بحران سر اٹھانے لگا، سی این جی سٹیشنز ہفتے میں دو ...
کراچی میں بجلی کے بعد گیس کا بحران سر اٹھانے لگا، سی این جی سٹیشنز ہفتے میں دو دن کے لئے بند 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور اب گیس کا بحران بھی سر اٹھانے لگا،سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی کمی کی وجہ سے سی این جی سٹیشنز کو دو دن کے لئے بند کردیا گیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس سٹیشنز کو  اتوار کی صبح 8 بجے تک بند کیا گیا ہے، سسٹم میں گیس کی کمی اور کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کی وجہ سے سی این جی سیکٹر کو سپلائی بند کی گئی، کے الیکٹرک کو بحران میں بھی 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے، صنعتوں کے کیپٹو پاور پلانٹس کو بھی جمعہ سے اتوار تک گیس سپلائی معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے صنعتوں کے بجلی گھروں کو تین اور سی این جی سٹیشنز کو دو روز کے لیے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -