لاہور میں مویشی منڈیا ں کہاں لگائی جائیں گی؟جانئے

لاہور میں مویشی منڈیا ں کہاں لگائی جائیں گی؟جانئے
لاہور میں مویشی منڈیا ں کہاں لگائی جائیں گی؟جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاضحیٰ سے قبل تیرہ مویشی منڈیاں سجانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے کورونا کے باعث مویشی منڈیاں شہر سے باہر دس سے پینتالیس کلومیٹر کی حدود میں فعال کی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رواں برس ساڑھے سولہ لاکھ چھوٹے بڑے جانور فروخت ہونے کا امکان ہے۔

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہر میں چھ مویشی منڈیاں سج جاتی ہیں، مگر رواں سال کورونا کے سبب مویشی منڈیوں کی تعداد تیرہ کر دی گئی ہے، جو پندرہ جولائی سے فعال ہوں گی۔نشتر زون میں شہر کی بڑی مویشی منڈی، چھ ہزار تین سو کنال پر لگائی جائے گی، جس میں سات لاکھ سے زائد جانوروں کی خرید و فروخت کا امکان ہے۔ایل ڈی اے سٹی کی مویشی منڈی میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار بڑے، پانچ لاکھ سڑسٹھ ہزار چھوٹے جانوروں کی گنجائش ہو گی۔پائن ایونیو روڈ پر سات سو کنال پر مویشی منڈی سجے گی، جہاں پیسٹھ ہزار چھوٹے اور سولہ ہزار بڑے، کاہنہ کاچھا میں آٹھ سو کنال پر منڈی میں بہتر ہزار چھوٹے اور اٹھارہ ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہے۔لاہور کے ضلعی حکام کے مطابق منڈیوں میں کورونا سے بچاو کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ جانوروں کی خرید و فروخت پر کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -