خیبرپختونخواہ میں کل سے تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخواہ میں کل سے تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
خیبرپختونخواہ میں کل سے تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا میں کل سے بارشوں اور تیزہواوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے جاری رہنے کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ تیز بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانےکی ہدایات کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہے، ناخوشگوار واقعےکی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، گجرات، ملتان، ڈی جی خان سمیت پنجاب بھر میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -