کشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی،غلام عباس میر
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر لاہور کے مرکزی دفتر مصریشاہ میں قانون ساز اسمبلی کیلئے پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ ایل اے 41 ویلی 2 شبیر عباس میر نے لاہور سے پارٹی عہدیداران و کشمیری خواتین کے اجلاس میں الیکشن مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم میٹنگ کی اس موقع پر کشمیری راہنما غلام عباس میر، باجی رخسانہ راشد، مسز عباس میر، سلطانہ بیگم، مسز آفتاب، مسز غلام حیدر، پروین اختر بیگم سحر عزیز، کوثر اشرف، پروین نواب، شازیہ لیاقت، سکینہ بیگم اور مریم اشرف سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شبیر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور کامیابی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے انشاء اللہ اگلے عام انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہو گی اور عوام کی خدمت کرے گی۔
ملک کا کھویا مقام واپس دلوائے گی دھونس دھاندلی کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے 25 جولا?ی انشااللہ پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ہوگا ہر طرف تیر چل?ے گا،
انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو گروی رکھنے کی پالیسیوں پر عمل در آمد شروع کر رکھا ہے جس کے تحت ملکی اثاثے آئی ایم ایف کی ہدایات پر گروی رکھ کر معاشی بدحالی کی انتہا قا?م کی جاری ہے اور اب ائیر پورٹس شاہرائیں بھی گروی رکھی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو مہنگائی بے روزگاری میں ریلیف دینے کی ضرورت ہے جبکہ بجٹ میں اس حوالہ سے کوئی اقدام نہیں عوام حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور ان سے جان چھڑا نا چاہتے ہیں