افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ ، دو افراد ہلاک ، چار زخمی 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ ، دو افراد ہلاک ، چار زخمی 
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ ، دو افراد ہلاک ، چار زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے لرز اٹھا ، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جب کہ چار زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نیٹو اور امریکی فورسز کے افغانستان سے انخلاءکے بعد شدت پسندانہ کارروائیوں میں ایک بار پھر تیزی آرہی ہے ، افغان پولیس کے مطابق دارالحکومت کابل میں آج پھر ایک دھماکہ ہوا، دھماکہ کرت نو کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں ہوا۔

ادھر غیر ملکی فوجیوں کے نکلتے ہی افغان طالبان حکومت پر بھاری پڑتے نظر آرہے ہیں، میل آن لائن کے مطابق افغانستان سے کئی ویڈیوز منظرعام پر آ رہی ہیں جن میں افغان فوج کو طالبان کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ افغان فوجی طالبان کے سامنے اپنا امریکی اسلحہ اور امریکی جنگی گاڑیوں کی چابیاں زمین پر رکھ رہے ہوتے ہیں۔ ان میں سے بعض ویڈیوز کئی ہفتے پہلے کی ہیں تاہم یہ طالبان کی طرف سے اب منظرعام پر لائی جا رہی ہیں، جب امریکی فوج بگرام ایئربیس کو خالی کر چکی ہے جو افغان جنگ میں امریکہ کا مرکز رہی ہے۔ 
طالبان افغان فوجیوں سے اب تک ایک انداز کے مطابق 1ہزار سے زائد رائفلیں، 30بکتر بند گاڑیاں، 20آرمی پک اپس اور 15ملٹری ٹرکوں سمیت دیگر چیزیں سرنڈر کروا چکے ہیں۔ افغان فوجیوں کے طالبان کے آگے سرنڈر کرنے کی ویڈیوز دیکھ کر امریکی فوج کے جنرل آسٹن سکاٹ ملر کا کہنا ہے کہ ”یہ ویڈیوز دیکھ کر مجھے شدید جھٹکا لگا، ہمیں توقع نہیں تھی کہ افغان نیشنل آرمی اتنی جلدی طالبان کے آگے سرنڈر کر دے گی۔ “