ملزم کے گھر شرمناک حرکت کرنے پر گجر خان میں تعینات سب انسپکٹر معطل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملزم کے گھر شرمناک حرکت کرنے پر گجر خان میں تعینات سب انسپکٹر کو معطل کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق گجر خان میں تعینات سب انسپکٹر نے ملزم کے گھر جا کر ناشتہ کیا ، ناشتہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر سی پی او راولپنڈی نے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا ۔
ترجمان کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔