شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں کہا ں جاتی ہیں؟اہم انکشافات سامنے آگئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اینٹی ویکل لفٹنگ سسٹم (اے وی ایل سی ) نے کارروائی کرتے ہوئے دو موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار کرلئے۔ گرفتار ملزمان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہیں جبکہ فی موٹر سائیکل کے بدلے 2ہزار روپے اور 15 گرام نشہ ملتا ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوزکے مطابق ایس ایس پی عارف اسلم کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں موجود منشیات فروش گینگ موٹرسائیکلیں خریدتا ہے جبکہ گینگ کے چار کارندے پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے گرفتار ہوئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔